Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ دنیا کے گرم ترین شہروں میں سر فہرست، متعدد علاقوں میں غبار

’پیر کو جدہ دنیا کے گرم ترین شہروں کی سر فہرست میں شامل کیا گیا جہاں درجہ حرارت 45.5 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا تھا‘ ( فوٹو: طقس العرب)
جدہ میں گرمی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جہاں گرم ہوا کے ساتھ مطلع غبار آلود ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پیر کو جدہ دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں اول نمبر قرار دیا گیا جہاں درجہ حرارت 45.5 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا تھا۔
ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو بھی گرمی، شدید لو اور غبار کی کیفیت رہے گی‘۔
اسی سے ملتی جلتی کیفیت مدینہ منورہ بھی ہے جہاں گرمی کے ساتھ فضا گرد آلود ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’الحناکیہ، المہد، الاکحل اور وادی فرع میں شام 6 بجے تک غبار آلود گرم ہوا چلے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’غبار آلود مطلع ریاض، مشرقی ریجن، باحہ، عسیر اور نجران میں بھی رہے گا‘۔
’جبکہ جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
 
 

شیئر: