Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20 ہزار سعودیوں کےلیے روزگار، حکومتی اداروں نے پروگرام تیار کرلیا 

’تمھیر‘ کے عنوان سے ملازمت کے ساتھ تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی حکومت نے بلدیاتی کونسلوں اور آباد کاری کے شعبوں میں 20 ہزار سعودیوں کو روزگار دلانے کےلیے کا پروگرام تیارکیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف)  نے تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے بموجب تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے 20 ہزار طلبہ کو سرکاری اداروں اور منفرد کمپنیوں میں روزگار کی تربیت دی جائے گی۔
آئندہ دو برسوں کے دوران ’تمھیر‘ کے عنوان سے ملازمت کے ساتھ تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ 
تعاون کی یادداشت پر وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل، وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر، وزیر ماحولیات و پانی وزراعت عبدالرحمن الفضلی اور وزیر سیاحت احمد الخطیب کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
تعاون کی یادداشت پر دستخط کا مقصد بلدیات و آباد کاری شعبے میں سعودی نوجوانوں میں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ یہ کام ’دروب‘ پلیٹ فارم پرای ٹریننگ کے ذریعے کیاجائے گا۔
چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو مضبوط بنایا اور پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی سکلز کا معیار بلند کیا جائے گا۔ ایسے اداروں کے کارکنان کو بھی ٹریننگ کا حصہ  بنایا جائے گا جو بغیر منافع کے چل رہے ہیں۔ 

شیئر: