Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 27 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 252.80 اور یورو کی قدر 225.65 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 237.02 روپے تھی جو آج 3.11 روپے کم ہوکر 233.91 روپے ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 62.19، اماراتی درہم کی قدر 63.68، کویتی دینار 752.99، عمانی ریال 608.34، بحرینی دینار 620.39 اور قطری ریال کی قیمت 64.01 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 252.80 اور یورو کی قدر 225.65 روپے رہی۔
27 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 232.5 اور قیمت فروخت 235 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 61.2 اور قیمت فروخت 61.9 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 62.8 اور قیمت فروخت 63.4، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 251 اور قیمت فروخت 254 جب کہ یورو کی قیمت خرید 222 اور قیمت فروخت 224 روپے رہی۔

شیئر: