Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قہوہ فیسٹیول کا آغاز آج سے ریاض میں، جدہ اور ظہران میں بھی میلہ سجے گا

ریاض کے بعد جدہ اور پھر ظہران میں قہوہ فیسٹیول ہوگا۔ 
سعودی قہوہ فیسٹیول آج جمعرات 29 ستمبر سے دارالحکومت ریاض میں شروع ہورہا ہے۔
ریاض کے بعد جدہ اور پھر ظہران میں قہوہ فیسٹیول ہوگا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی قہوہ فیسٹیول ریاض کی ذی ارینا نمائش گاہ میں منعقد ہوگا۔ اس کا اہتمام پکوان آرٹ اتھارٹی وزارت ثقافت کے تعاون سے کر رہی ہے۔ 
فیسٹیول جدہ کے سپر ڈوم سینٹر میں 6 سے  8 اکتوبر اور پھر ظہران میں 13 سے 15 اکتوبر تک الظہران ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گا۔ 
فیسٹیول 4 بڑے شعبوں پر مشتمل ہو گا جن میں سے پہلا شعبہ ’فنجال الضیف‘ کے نام سے ہو گا، اس کے تحت قہوے کے درخت، گرین ہاؤس، سٹالز، گرین گولڈ میوزیم اور بچوں کے تفریحاتی زون ہوں گے۔ 
جہاں تک دوسرے شعبے کا تعلق ہے تو اسے ’فنجال الکیف‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت  قہوے کے ماہر، قہوے کی خصوصیات اجاگر کرنے والے واقعات، قہوہ چکھنے کے تجربات اور قہوہ بیٹھک کا اہتمام کیا جائے  گا۔ 
تیسرے شعبے کو فنجال السیف کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت قہوہ مکالمہ، ورکشاپس، سعودی قہوہ مقابلہ منعقد ہوگا۔ 
چوتھا شعبہ ریستورانوں پر مشتمل ہوگا۔ اس میں  فوڈ ٹرک ہوں گے اور کھانے کے لیے بیٹھکیں ہوں گی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: