Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بین الاقوامی کتاب میلہ، آج افتتاح ہوگا

’میلے میں اس سال دنیا کے 32 ممالک سے 12 سو پبلشر شرکت کریں گے‘ (فوٹو: سبق)
سالانہ بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح آج ریاض میں ہوگا جو ہفتہ 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے کے تحت متعدد ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں اس سال دنیا کے 32 ممالک سے 12 سو پبلشر شرکت کریں گے‘۔
 ’کتاب میلہ روزانہ صبح 11 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا جبکہ جمعہ کے دن دو پہر دو بجے سے رات 12 بجے تک کھلا ہوگا‘۔
’میلے میں بچوں کے لیے خصوصی طور پر ایک الگ سیکشن قائم کیا گیا ہے جہاں ایک طرف بچوں کی کتابیں رکھی گئی ہیں اور دوسری طرف ایسے پروگرام بھی ہوں گے جن کی سے بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا ہوگا‘۔
’میلے کے تحت ثقافتی سرگرمیوں میں شعر وادب  کی محافل کا بھی انعقاد ہوگا نیز دنیا کے مشہور ثقافتی پروگرام بھی پیش ہوں گے‘۔

شیئر: