Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی صدر سے منیلا میں سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر سے جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منیلا کے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے  اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون و دوستی  کے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے فلپائن کے صدر ، حکومت اور دوست عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور فلپائن کی پائدار ترقی و کامیابی کے  حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فلپائن کے صدر نے خادم حرمین شریفین، سعودی ولی عہد، حکومت اور عوام کے لیے قدرومنزلت کے  اظہار پر مشتمل خیر سگالی کا پیغام حوالے کیا۔ 

شیئر: