Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھلی گاڑی میں سامان کےلیے مختص جگہ پر بیٹھنا خلاف قانون

حادثہ ہونے کی صورت میں ایسے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے انتباہ کیا ہے کہ ’کھلی گاڑی میں سامان کے لیے مختص جگہ پر بیٹھ کرسفر نہ کیا جائے۔ اس سے مسافروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے‘۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ مسافروں کو کھلی گاڑی میں سامان کے لیے مختص جگہ پر بٹھانا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ہے اور پرسزا مقرر ہے‘۔  
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’اچانک ٹریفک حادثہ ہونے کی صورت میں ایسے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے جو نشستوں کے بجائے سامان کے لیے مختص جگہ پر بیٹھ کر سفر کرتے ہیں‘۔
 
’تیزرفتار ڈرائیونگ کے دوران حادثہ رونما ہونے پر ایسے لوگ عام سواریوں کے مقابلے میں زیادہ زخمی ہوتے ہیں اور ان کے زخم بھی شدید نوعیت کے ہوتے ہیں‘۔ 

شیئر: