Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جوابی بوسہ‘، کوبرا نے چومنے والے کو ہونٹ پر ڈس لیا

کرناٹک میں ایگ گھر سے نکلنے والے سانپ کو ایک شخص نے پکڑ لیا اور کیمروں کے سامنے چومنے کی کوشش کی (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں ایک شخص کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ہاتھ میں پکڑے زہریلے کوبرا سانپ کو چومنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس دوران سانپ اس کے ہونٹ پر ڈس لیتا ہے۔
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع شیواموگا کے علاقے بوماناٹکے میں ایک شخص کے گھر میں نکلنے والے سانپ کو ایک مقامی شخص نے پکڑ لیا، اس دوران کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنانا شروع کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ شخص سانپ کے پھیلے پھن کو چومنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ یکدم اس کو ہونٹ پر کاٹ لیتا ہے جس پر وہ گھبرا کر سانپ کو پھینک دیتا ہے اور اس کو لوگ پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سانپ کا نشانہ بننے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کو بچا لیا گیا ہے۔
ٹوئٹر صارف اے ایچ صدیق نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رینگنے والے جانوروں کے ایک ماہر نے علاقے سے پکڑے جانے والے کوبرا کو چومنے کی کوشش کی جس نے اس کو ہونٹ پر کاٹ لیا۔‘
دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر مختلف لوگ کمنٹس کر رہے ہیں جبکہ اس سے مزاح کشید کرنے والے بھی سامنے آئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک بہت ہی مناسب جوابی بوسہ، کبھی جنگلی جانوروں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش مت کریں۔‘
اسی طرح ایک صارف اس امر پر خوشی کا اظہار کرتے دیکھے کہ نشانہ بننے والے شخص کو بچا لیا گیا ہے.

شیئر: