Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں پٹرول نہ ملنے پر احتجاجاََ سانپ چھوڑ دیے

سانپوں کو پکڑنے کے لیے سرکاری عملے کو بلایا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شخص کو بوتل میں پٹرول نہ دینے پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے پٹرول سٹیشن کے مالک کے دفتر میں تین سانپ چھوڑ دیے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص پٹرول سٹیشن کے مالک کے دفتر کی طرف جا رہا ہے اور اپنے تھیلے میں سے ایک بڑا سانپ نکال کر اسے دفتر کے اندر چھوڑ رہا ہے۔
سانپ باہر نکلتے ہی دفتر کے کونے میں موجود فرنیچر کے نیچے چھپ گیا۔

 

اسی دوران دفتر کے استقبالیہ ڈیسک کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون یہ سب دیکھ حیران و پریشان رہ گئی اور پھر آرام سے دفتر کے باہر چلی گئیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس کے نیچے تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے خاتون کی تعریف کرتے ہوئے ’جرات مند خاتون‘ لکھا۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ جس شخص نے یہ سانپ چھوڑا ہے اسے شرم آنی چاہیے۔
اس شخص نے اس سانپ کے علاوہ ’دمن‘ نسل کے دو مزید کوبرا سانپ بھی دفتر میں چھوڑے۔ دمن کوبرا زہریلے سانپ ہیں اور یہ جس کو بھی کاٹتے ہیں اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
بعد ازاں ان سانپوں کو پکڑنے کے لیے سرکاری عملے کو بلایا گیا۔

شیئر: