Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 15 ہزار 315 افراد کو سزائیں

’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنا یا ان کے ساتھ تعاون کرنا سنگین جرم ہے‘ (فوٹو: سبق)
 محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 15 ہزار 315 شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ ماہ صفر کے دوران کی گئی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں سے بعض کو جیل کی سزا ہوئی ہے، بعض کو جرمانے ہوئے ہیں جبکہ غیر ملکیوں کو سزا کی مدت کے بعد ملک سے بیدخل کیا جائے گا‘۔
محکمے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے علاوہ سرحد پار کرکے آنے والے غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنا یا ان کے ساتھ تعاون کرنا سنگین جرم ہے‘۔
’ایسا کرنے پر 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: