Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت کے شعبے سے وابستہ شخص پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

مذکورہ شخص ٹوئٹر اور سنیپ چیٹ پر کافی شہرت رکھتا ہے اور اسے متعدد مرتبہ متوجہ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
صحت کے شعبے سے وابستہ ایک مشہور شخص کو سوشل میڈیا پر خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص ٹوئٹر اور سنیپ چیٹ پر کافی شہرت رکھتا ہے اور اسے متعدد مرتبہ خلاف ورزیوں پر متوجہ کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے تحت کام کرنے والی متعلقہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’صحت کے شعبے سے وابستہ مذکورہ شخص غلط معلومات  پھیلاتا رہا ہے‘۔
’علاوہ ازیں صحت کے قوانین کی دفعہ 10 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی تشہیر کی ہے جبکہ صحت کے تمام ملازموں کو ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص نے بعض بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے ایسے طریقہ بتائے ہیں جن پر سعودی عرب میں عمل نہیں ہوتا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے وزارت صحت کے ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران بھی ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے‘۔

شیئر: