Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بارے میں جو سنا تھا اس سے کہیں زیادہ اچھا: روسی سیاح

سعودی شہری نے روسی دوست کو ہوٹل کے بجائے گھر میں ٹھہرایا  (فوٹو سبق)
سعودی دوست کی دعوت پر مشرقی ریجن کی سیاحت  کرنے والے روسی سیاح کا کہنا ہے کہ ’مملکت آ کر دل خوش ہوگیا۔‘
روسی سیاح نے کہا کہ مشرقی ریجن کے مشہور مقامات اور وہاں کا طرز زندگی بھی دیکھا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن کے سعودی شہری مشبب الشھری  نے اپنے روسی دوست کو سعودی عرب آنے کی دعوت دی تھی۔

سعودی شہری نے اپنے روسی دوست کو مملکت آنے کی دعوت دی تھی۔ (فوٹو سبق)

مشبب الشھری کا کہنا تھا کہ ’جیسے ہی اپنے روسی دوست ’ایلن‘ کو مملکت آنے کی دعوت دی وہ خوش ہوا اور اس نے دعوت قبول کرنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا۔‘
روسی دوست کو ہوٹل کے بجائے اپنے گھر میں ٹھہرایا۔ یہ بات بھی اسے بے حد اچھی لگی۔ 
سعودی شہری کا کہنا تھا کہ ’ایلن کا کہنا ہے کہ بہت زمانے سے  وہ سعودی عرب کی سیر کے لیے آنا چاہتا تھا۔ یہاں آنے سے قبل مملکت کے بارے میں کافی کچھ سنا تھا اور خواب تھا کہ سعودی عرب کی سیر کروں۔ یہ حواب آج پورا ہوگیا ہے۔ جتنا کچھ سعودی عرب کے بارے میں سنا تھا اس سے کہیں زیادہ اچھا پایا۔‘ 

روسی شہری نے سعودی کھانوں کو بھی بہت پسند کیا  (فوٹو سبق)

ایلن نے کہا کہ وہ دارالحکومت ریاض جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ شہر یورپی ممالک کا ہم پلہ بنا ہوا ہے۔ 
 ایلن کو مشرقی ریجن میں کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر (اثرا)، دمام کی قدیم مارکٹ (سوق الحب)، ساحل ’ہاف مون‘ اور عوامی ریستوران دیکھنے کو ملے جو پسند آئے۔ 
سعودی شہری نے بتایا کہ روسی شہری ایلن کو عوامی کھانے کھلائے جو اسے اچھے لگے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے اتنے اچھے کھانے کبھی نہیں کھائے۔ سعودی لباس زیب تن کرکے مشرقی ریجن کی ایک تاریخی مسجد دیکھنے کے لیے بھی گیا۔ 

سعودی عرب کا سیاحتی ویزہ حاصل کرنا بے حد آسان ہے۔ (فوٹو سبق)

روسی شہری نے سعودی عرب کے  ویزے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ بڑی آسانی سے  سیاحتی ویزا مل گیا۔۔ سیاحتی ویزے کی فیس معمولی ہے دیگر ملکوں کے مقابلے میں سعودی عرب نے سیاحتی ویزے کی جو فیس رکھی ہے وہ مناسب ہے اور یہ بات سعودی عرب کے  حق میں جاتی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: