Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈتے تھے: عائشہ جھلکا

عائشہ جھلکا 1991 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’قربان‘ کر چکی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ اداکارہ عائشہ جُھلکا نے سپرسٹار سلمان خان کے بارے میں ایک خوش گوار انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے۔‘
ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ کے مطابق عائشہ جُھلکا نے انٹرویو کے دوران بالی وُڈ لے ’دبنگ خان‘کے ساتھ 1991 میں فلم ’قربان‘ کی شوٹنگ کے دوران کی یادیں تازہ کیں۔
عائشہ جُھلکا لکھتی ہیں کہ ’سلمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار تھا، مجھے وہ بہت پسند ہیں کیونکہ وہ عظیم آدمی ہیں، مجھے یاد ہے کہ جب ہم شوٹنگ ختم کر کے گھر جارہے تھے، تو میں نے دیکھا کہ سلمان خان بچا ہوا کھانا پیک کر رہے تھے۔‘
جو جیتا وہی سکندر سے شہرت حاصل کرنی والی عائشہ جُھلکا مزید کہتی ہیں کہ ’سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے، اگر رات ہوتی تھی تو وہ فقیروں کے پاس جاکر انھیں اٹھاتے اور کھانا دیتے۔‘
عائشہ جُھلکا کہتی ہیں کہ ’اگر کسی کو کھانے کی ضرورت ہوتی، تو سلمان گاڑی سے باہر نکل کر اسے کھانا دیتے، میرے خیال سے وہ ایک شاندار انسان ہیں اور بلاشبہ ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔‘
بالی وُڈ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ نہ صرف کام کیا بلکہ ’جو جیتا وہی سکندر‘ اور ’کھلاڑی‘ جیسی سپرہٹ فلمیں بھی دیں۔
ایک لمبے عرصے تک سکرین سے دور رہنے والی عائشہ جھلکا 2022 میں سٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پرائم کے شو ’ہش ہش‘ میں نظر آرہی ہیں۔

شیئر: