Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست سے شادی کے لیے شوہر اور 3 بچوں کو زہر دینے والی مصری خاتون کو سزائے موت

 عدالت نے سزائے موت کے لیے مفتی اعلی کی منظوری لی تھی۔ (فوٹو العربیہ)
مصر کی ایک عدالت نے اپنے دوست سے شادی کے لیے 3 بچوں کو زہر دے کر مارنے والی 26 سالہ خاتون کو سزائے موت سنائی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جنوبی قاہرہ کی قنا کمشنری میں نجع حمادی فوجداری عدالت نے خاتون اور اس کے دوست کو موت کی سزا دی ہے۔ عدالت نے سزائے موت کے لیے مفتی اعلی کی منظوری لی تھی۔ 
 چند ماہ قبل مصر میں فرشوط تحصیل کے سینٹرل ہسپتال نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ زہر خورانی کے شکار چار افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے، ایک شہری کومہ میں ہے جبکہ تین بچے ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد چل بسے۔
سیکیورٹی فورس کے سراغرسانوں نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ مصری خاتون نے اپنے دوست سے شادی کی خاطر شوہر اور تینوں بچوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے جوس میں زہر ملایا تھا۔ 
 خاتون اور اس کے دوست سے پوچھ گچھ کی گئی جس پر دونوں نے ’ناجائز تعلقات‘ کا اعتراف اور اقبال جرم کیا۔
 خاتون نے رشتہ داروں کو یہ کہانی سنائی تھی کہ مضر صحت جوس پینے سے بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر خاتون اور اس کے دوست کو موت کی سزا دی ہے۔

شیئر: