Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ایک ہفتے کے دوران 12 ارب ریال سے زیادہ کی خریداری

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں خریداری23.2 فیصد زیادہ رہی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے 25 ستمبر سے یکم اکتوبر2022 تک مملکت میں سیلز پوائنٹس سے شاپنگ کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ساما نے رپورٹ میں بتایا کہ ’گزشتہ ہفتے 12.8 ارب ریال کی خریداری کی گئی۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں یہ 23.2 فیصد زیادہ رہی۔ ‘
ساما کا کہنا ہے کہ ’صارفین نے 1.6 ارب ریال ریستورانوں اور قہوہ خانوں، 1.6 ارب ریال کھانے پینے کی اشیا اور 2 ارب ریال دیگر اشیا کی خریداری پر خرچ کیے ہیں۔ 1.4 ارب ریال مختلف سہولتیں حاصل کرنے اور سامان خریدنے میں لگائےگئے‘۔
صارفین نے 773.4 ملین ریال پٹرول سٹیشنوں، 750.3 ملین ریال ملبوسات و جوتوں، 952.4 ملین ریال صحت، 729.8 ملین ریال ٹرانسپورٹ ، 298.2 ملین ریال زیورات، 319.3 ملین ریال تفریحات و ثقافت، 423.1 ملین ریال تعمیرات اور سامان جبکہ 215.9 ملین ریال ہوٹلنگ پر خرچ کیے ہیں۔
400.7 ملین ریال فرنیچر، 326.1 ملین ریال الیکٹرانک آلات، 106.5 ملین ریاال جنرل اشیا، 132.9 ملین ریال کمیونیکیشن اور 183.9 ملین ریال تعلیم پرخرچ کیے گئے ہیں۔

شیئر: