Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی

’آگ  اپارٹمنٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ جدہ کے النسیم میں واقع اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ بجھادی گئی جس کے باعث ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آگ  اپارٹمنٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص محصور ہوگیا تھا جسے بچالیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص زخمی ہوا ہے جسے ہلال احمر کے ذریعہ موقع پر طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’رہائشیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں بجلی کی سپلائی اور وائرنگ کا جائزہ لیتے رہیں‘۔
’جبکہ آتشزدگی کی پیشگی خبر دینے والے سائرن اور آلات رکھنے کا بھی انتظام کریں کہ ان سے جانیں بچائی جاسکتی ہیں‘۔

شیئر: