Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مڈل آرڈر پھر ناکام، ’رضوان ٹی20 میں بابر اعظم کے تمام ریکارڈز توڑ دیں گے‘

مڈل آرڈر میں حیدر علی، افتخار احمد اور محمد آصف ناکام رہے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو بآسانی شکست تو دے دی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین مڈل آرڈر بیٹنگ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
کپتان بابر اعظم کے 22 رنز بنانے کے بعد شان مسعود نے میچ میں 31 رنز سکور کیے۔ اُن کے بعد حیدر علی، افتخار احمد اور محمد آصف ناکام رہے۔
پاکستان کے اوپنر محمد رضوان نے 78 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے جس کے بعد صارفین اُن کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر ہینڈل ماہم فاطمہ نے لکھا کہ ’محمد رضوان نے آخری 11 میچوں میں سے آٹھ میں ففٹیز سکور کیں۔ کارکردگی کا زبردست تسلسل۔‘
انڈین سپورٹس صحافی اویناش آریان نے ٹویٹ کیا کہ ’بہت جلد، رضوان ٹی20 میں بابر اعظم کے تمام ریکارڈز توڑ دیں گے۔ ٹی20 میں رضوان کارکردگی کے تسلسل کی ایک الگ ہی سطح پر ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ وہ ٹی20 میں پہلے نمبر کے بلے باز اسی وجہ سے ہیں۔
مروان نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک میم شیئر کر کے لکھا گیا کہ رضوان اپنی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازوں سے ’کب تک تم لوگوں کی غلطیوں کا ٹوکرا میں اپنے سر پر لے کر گھومتا رہوں گا۔‘

القامہ امین نامی صارف نے ٹویٹ کیا کہ ’محمد رضوان نے 15 ویں مرتبہ 70 سے زائد رنز سکور کیے اور ٹیم جیت گئی۔ یہ کسی بھی ٹی20 بیٹسمین کی ہدف میں تعاقب سب سے زیادہ 70 رنز کی اننگز ہیں۔‘

شیئر: