Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تعینات ہونے والے گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری کون ہیں؟

گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے مستعفی ہونے کے بعد سے خالی تھا (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایم کیو ایم کے رہنما محمد کامران ٹیسوری کو صوبہ سندھ کا گورنر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت دی ہے۔
گورنر کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا۔

محمد کامران ٹیسوری کون ہیں؟

کامران ٹیسوری پیشے کے اعتبار سے سُنار ہیں اور انہوں نے پہلی بار ایم کیو ایم میں شمولیت 2017 میں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) چھوڑنے کے بعد اختیار کی تھی۔ 
وہ اس وقت کے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے اور کہا جاتا ہے کہ کامران ٹیسوری ہی کی وجہ سے ڈاکٹر فاروق ستار اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں میں دوریاں بڑھی تھیں۔ 
پارٹی رہنماؤں میں فاصلے اتنے بڑھ گئے تھے کہ 2018 میں ایم کیو ایم پاکستان نے کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار دونوں کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔ 
2018 میں کامران ٹیسوری نے پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن بھی لڑا تھا لیکن وہ یہ نشست جیتنے میں ناکام رہے تھے۔ 
تاہم گزشتہ ماہ ستمبر میں ایم کیو ایم پاکستان نے مذاکرات کے بعد انہیں دوبارہ پارٹی میں شامل کر لیا تھا۔ 

شیئر: