Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پنجاب پولیس رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے (فوٹو: اے پی پی)
راولپنڈی کی عدالت نے دھوکا دہی اور فراڈ کے مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
سنیچر کو سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ غلام اکبر نے دھوکا دہی اور فراڈ کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس کے بعد پنجاب پولیس رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب اسٹیبلشمنٹ نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری  کرپشن انکوائری میں مسلسل حاضر نہ ہونے پر جاری کیے گئے ہیں۔
تاہم اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اگر اینٹی کرپشن ٹیم اسلام آباد کے متعلقہ تھانے آئی تو ان سے کاغذات وصول کرتے ہوئے درخواست کی جائے گی کہ وہ وارنٹ گرفتاری کی تکمیل کے لیے ریکارڈ مہیا کرے تاکہ قانون کے مطابق عمل کیا جا سکے۔

شیئر: