Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
کرائسٹ چرچ میں جاری ٹی20 سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
کیویز نے 138 کے ٹارگٹ کو دو وکٹوں کے نقصان پر بآسانی پورا کر لیا۔
کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنائے جبکہ اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے 25 گیندوں پر 33 رنز بنا کر نجم الحسین ٹاپ سکورر ہے جبکہ یاسر علی نے سات اور مہدی حسن نے پانچ رنز بنائے۔
اسی طرح لٹن داس 15، عفیف حسین 24 اور مصدق حسین دو رنز بنا پائے۔
خیال رہے سیریز میں تین ملک حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
سنیچر کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تھا جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 11 چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی طرف سے دیا جانے والا 138 کا ٹارگٹ چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

شیئر: