Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجٹیل کرنسی سکینڈل، دبئی میں ایشیائی باشندوں کو سزا

واردات کرنے والےچاروں ایشیائی شہری ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی اپیل کورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی سکینڈل میں چار ایشیائی شہریوں کو خطیر رقم  ہتھیانے پر 3 سال قید اور 17 لاکھ درہم  جرمانے کی سزا کی توثیق کی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان کو جب یہ پتہ چلا کہ ایک شخص کے  پاس 17 لاکھ درہم ہیں تو انہوں نے اس کے ہاتھوں ڈیجیٹل کرنسی فروخت کرنے کی باقاعدہ پلاننگ کی۔
پولیس نے واردات کی اطلاع ملنے پر ملزمان کی نشاندہی کی تو پتہ چلا کہ وہ غیرقانونی طریقے سے دبئی  سے پڑوسی ملک چلے گئے ہیں۔
دبئی پولیس نے پڑوسی ملک کے متعلقہ حکام کے تعاون سے انہیں گرفتار کیا اور ان کے  قبضے سے مسروقہ رقم کا ایک حصہ برآمد کرلیا۔
ملزمان نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بیانات قلمبند کرائے جس کے بعد کیس پرائمری کورٹ میں پیش کیا گیا۔ الزام ثابت ہوجانے پر تینوں کو 3 برس قید اور 17 لاکھ درہم جرمانے کی سزا کے ساتھ بے دخلی کا حکم بھی سنایا گیا۔
ملزمان نے پرائمری کورٹ کے فیصلے پر اپیل کورٹ سے رجوع کیا تاہم اپیل کورٹ نے پرائمری کورٹ کے فیصلے کی توثیق کردی۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: