Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاریں دوڑانے کیلئے سرنگیں بنیں گی

کیلیفورنیا...........مشہور امریکی کمپنی "اسپیس ایکس " نے اعلان کیا ہے کہ وہ کاریں ٹرانسپورٹ کرنے کی غرض سے ایک الیکٹرک پلیٹ فارم بنا رہی ہے جس کے ذریعے کاریں تقریباً 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آمد و رفت کریں گی اور یہ آمد ورفت ایک تنگ سرنگ میں بنائے گئے الیکٹرک پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگی جس کی کھدائی شروع ہوچکی ہے۔ کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ اسی سال یہ پروجیکٹ مکمل ہوجائے گا جس کے بعد پہلے مرحلے میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کاریں لاس اینجلس سے نیویارک تک آمد و رفت کرسکیں گی۔ یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے شہروں کو ملانے کیلئے مزید سرنگیں بنانی پڑیں گی اور پھر مختلف شہروں کے درمیان بغیر ڈرائیوروں کے چلنے والی کاروں کا جال بچھ جائے گا۔ کاریں سرنگ کے اندر بنائے گئے دو چھوٹے پارکنگ لاٹس کو بطور اسٹیشن استعمال کریں گی۔ کمپنی نے اس منصوبے کا اعلان مقامی ٹی ای ڈی کانفرنس میں کیا ہے۔ 

شیئر: