Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت فوج کے 12 جرنیلوں کی ترقی

ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار 6 لانسر، گریجویٹ آف کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے پاس آوٹ ہوئے ہیں۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستانی فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر نے منگل کو 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے رینک میں ترقی کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
ترقی پانے والے میجر جنرلز میں پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار بھی شامل ہیں۔
ترقی پانے والے دیگر میجر جنرلز میں انعام حیدر ملک، فیاض حسین شاہ، نعمان زکریا، محمد ظفر اقبال، ایمن بلال صفدر، احسن گلزار، سید عامر رضا، شاہد امتیاز، محمد منیر آصف، یوسف جمال اور کاشف نذیر شامل ہیں۔
نومبر میں پاکستانی فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی سے پہلے کی جانے والی ان ترقیوں کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔
ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار 6 لانسر، گریجویٹ آف کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے پاس آوٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے فارن سٹاف کورس اردن سے کیا ہے۔ وہ نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس میں انسٹرکٹر بھی رہے ہیں جبکہ آپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔

شیئر: