Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ کے بعد انڈین اوپنر شیکھر دھون کی بالی وُڈ فلم میں انٹری

فلم ڈبل ایکس ایل کی مرکزی کاسٹ میں ہما قریشی کے علاوہ سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں (فائل فوٹو: ٹی سیریز یوٹیوب)
انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شیکھر دھون نے کرکٹ کے بعد بالی وُڈ میں بھی اپنا ڈیبیو کرلیا ہے۔
 انڈین اوپنر بیٹر شیکھر دھون 4 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
منگل کے روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم ڈبل ایکس ایل کی مرکزی اداکارہ ہما قریشی نے شیکھر دھون کے فلم میں کام کرنے کی خبر بتائی۔
ہما قریشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آخر کار بلی تھیلے سے باہر آگئی۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

فلم ڈبل ایکس ایل کا ٹریلر بدھ کے روز یوٹیوب پر جاری کیا گیا جس کے آغاز ہی میں شیکھر دھون کو دکھایا گیا ہے۔
فلم ڈبل ایکس ایل کی کہانی دو ایسی خواتین کے گرد گھومتی ہے جو بڑے خواب دیکھتی ہیں لیکن موٹاپے کے باعث انہیں سماجی مسائل اور باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم ڈبل ایکس ایل کی مرکزی کاسٹ میں ہما قریشی اور سوناکشی سنہا شامل ہیں جبکہ شیکھر دھون فلم میں سپیشل رول کر رہے ہیں۔
بالی وُڈ کی خبروں کی ویب سائٹ بالی وُڈ ہنگامہ کے مطابق اس فلم کے بارے میں شیکھر دھون کہتے ہیں کہ ’مجھے فلمیں دیکھنا پسند ہے تو جب اس فلم کی آفر مجھے ملی اور میں نے کہانی پڑھی تو اس نے مجھے بہت متاثر کیا۔‘
’یہ پورے معاشرے کے لیے بہت اچھا پیغام ہے اور مجھے امید ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہر چیز کی پروا کیے بغیر اپنے خواب پورے کریں گے۔‘
شیکھر دھون نے انڈین ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2011 میں ڈییبو کیا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی جانب سے 34 ٹیسٹ، 161 ون ڈے اور 68 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں۔

شیئر: