Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارگو سروس کے لیے ٹرانسپورٹ ڈاکومنٹ، 11 دسمبر سے عمل درآمد ہوگا 

’ٹرانسپورٹ ڈاکومنٹ‘ اتھارٹی کے ماتحت ای نقل گیٹ سے جاری ہوگا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زمینی راستوں کے ذریعے کارگو سروس سے منسلک لائسنس ہولڈرز کے لیے ’ٹرانسپورٹ ڈاکومنٹ‘ پر عمل درآمد 11 دسمبر سے کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’بری راستوں سے کارگو سروس فراہم کرنے والے لائسنس ہولڈر اداروں، کمپنیوں اور افراد کان کنی کے لیے تعمیراتی سامان اور معدنیات کی منتقلی کے لیےکے گیارہ دسمبر 2022 سے ای ’نقل‘ گیٹ سے ’ٹرانسپورٹ ڈاکومنٹ‘ حاصل کرسکیں گے‘۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’’ٹرانسپورٹ ڈاکومنٹ‘ (وثیقہ نقل) کی پابندی سے کارگو سروس کا معیار بلند ہوگا اور مطلوبہ سامان محفوظ طریقے سے منتقل ہوگا۔ کارگو آپریشن کی تفصیلات لمحہ بہ لمحہ حاصل کی جاسکیں گی۔‘
’ٹرانسپورٹ ڈاکومنٹ‘ لائسنس ہولڈر اتھارٹی کے ماتحت ای نقل گیٹ سے جاری ہوگا۔  ڈاکومنٹ میں یہ بات درج ہوگی کہ سامان بھیجنے والا کون ہے۔کسے بھیجا جارہا ہے۔ کس قسم کا سامان منتقل کیا جارہا ہے۔ سامان کا نظام الاوقات، ٹرانسپورٹ محنتانے کی تفصیلات، سفر اور ٹرانسپورٹر کے کوائف بھی اس میں درج ہوں گے۔

شیئر: