Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 165 کیسز ، 3 اموات

گزشتہ 24 گھنٹے میں 149 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے مزید 165 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ نئے متاثرین کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس وائرس میں مبتلا ہونے والے مجموعی افراد کی تعداد 8 لاکھ 18 ہزار 592 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ایک روز میں کورونا سے تین افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے ساتھ اب تک اس وائرس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 379 تک پہنچ گئی ۔
کورونا سے ایک ہی روز میں 149 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ یہ تعداد 8 لاکھ 5 ہزار 244 ہو گئی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ اب تک مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے 6 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار 508 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

شیئر: