Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 3 اموات ،77 مزید کیسز کی تصدیق

مملکت میں 6 کروڑ77 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں جمعہ کے روز کورونا کیسز میں کمی جبکہ اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 77 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار686 ہو گئی ہے۔
کورونا سے 108 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک یہ تعداد 8 لاکھ 2 ہزار 948 تک پہنچ گئی۔  
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا سے 3 اموات ہوئی ہیں ۔
اس وائرس سے اب تک 9 ہزار 304 افراد جان کی بازی ہار چکے ۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا سے بچاو کےلیے 6 کروڑ77 لاکھ 1 ہزار 901 خوراکیں دی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اوربوسٹرڈوز کی دوخوراکیں شامل ہیں۔

شیئر: