Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 50 سے کم

کورونا کے فعال کیسز میں سے 193 مریضوں کی حالت نازک ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 2 اکتوبر کو بھی کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 55 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 722 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 193 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 47 ہزار 221 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 36 ہزار 281 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں سب سے زیادہ  کورونا ویکسین حاصل کرنے والوں کا تعلق باحہ سے ہے جہاں 68.5 فیصد شہری اور مقیمین دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔  
بیان کے مطابق ریاض ریجن 68.0 فیصد، مشرقی ریجن 66.7 فیصد، مکہ مکرمہ ریجن 59.8 فیصد، عسیر ریجن 57.8 فیصد، قصیم ریجن 57.4 فیصد، جازان 55.7 فیصد، تبوک 55.6 فیصد، حائل 52.3 فیصد، حائل ریجن 53.2 فیصد، مدینہ منورہ 52.1 فیصد، حدود شمالیہ 52.6 فیصد، نجران 51.2 فیصد اور الجوف ریجن 51.2 فیصد ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: