Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں غیر ملکی سے 78 ہزار ریال لوٹے جانے کی واردات ڈرامہ نکلی

jجس غیر ملکی نے رپورٹ درج کرائی وہ خود واردات میں شامل تھا( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے ایک غیرملکی باشندے سے 78 ہزار ریال لوٹے جانے کا کیس حل کیا ہے۔
جس غیرملکی نے رقم چھینے جانے کی رپورٹ درج کرائی وہ خود واردات میں شامل تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ پولیس سٹیشن میں اریٹیریا سے تعلق رکھنے والے ایک غیرملکی جو مقامی کمپنی میں کام کرتا ہے نے رپورٹ درج کرائی کہ 4 نامعلوم افراد نے اس کے منہ پرمحلول پھینکا اوراسے زدوکوب کرنے کے بعد 78 ہزار ریال چھین کرفرار ہوگئے۔ 
اس حوالے سے پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’مدعی نے ڈرامائی اندازمیں کارروائی کی رپورٹ کرائی تھی وہ بھی نام نہاد حملہ آوروں کے ساتھ شامل تھا۔‘ 
پولیس نے چاروں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ مدعی نے ان سے معمولی رقم کے عوض ڈرامہ کرنے کو کہا تھا۔ 
کیس کی مزید تحقیقات کےلیے ملزمان کو پراسیکیوش کی تحویل میں دیا گیا ہے جہاں سے مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا۔ 

شیئر: