Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان، امریکی ڈالر 218 روپے 46 پیسے کا

فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ہفتے روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان کم ہوتا دکھائی دیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 218 روپے 46 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 223 روپے 40 پیسے ہے اور 224 روپے 50 پیسے میں ایک ڈالر فروخت کیا جا رہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ہفتے روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان کم ہوتا دکھائی دیا ہے۔ اور ایک بار پھر سے روپیہ ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوا ہے۔
چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سمیت دیگر عوامل ہیں۔
انہوں نے کہا ’وفاقی حکومت کی جانب سے ایل سی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی مانگ بڑھی ہے۔ اس کے علاوہ سیلابی صورتحال میں اشیائے خورونوش کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے اجناس منگوانے کی صورت میں بھی ادائیگی ڈالر میں کرنی ہوتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔ مہنگے تیل کی خریداری کی ادائیگی سے بھی ملکی خزانے پر اثر پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’عالمی برادری موجودہ صورتحال میں پاکستان سے کیے وعدے جلد پورے کرے تاکہ روپے پر پڑتے دباؤ میں کمی آ سکے۔‘

شیئر: