Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ولی عہد پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

ولی عہد نے گزشتہ سال کے آخر میں امیر کی زیادہ تر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ فوٹو: عرب نیوز
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح 29 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد منگل کو پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا نے پیر کو بتایا ہے کہ ولی عہد نے گزشتہ سال کے آخر میں امیر کی زیادہ تر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

کویتی  وزیراعظم شیخ احمد نواف نے ولی عہد سے حلف لے لیا ہے۔ فوٹو: روئٹرز

شیخ مشعل الاحمد نے اتوار کو ایک حکم نامے میں ملک کے وزیراعظم کی زیر قیادت نئی کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی ہے۔
کویت نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے ولی عہد سے حلف لے لیا ہے۔
ولی عہد نے نئی حکومت پر زور دیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ  ہاؤسنگ یونٹ فراہم کیے جائیں۔
ولی عہد نے مزید کہا ہے کہ کویت اور امیرکویت کے ساتھ  وفاداری، آئین کے احترام اور قوانین کے اطلاق، عوام کی آزادیوں، مفادات اور فنڈز کے تحفظ پرحکومتی اقدامات کی بنیاد ہونی چاہیے۔

شیئر: