Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی کابینہ کی تشکیل نو، نئے وزیر خارجہ اور پٹرولیم کا تقرر

کویتی حکومت نے پارلیمانی انتخابات کے بعد امیر کویت کو استعفی پیش کیا تھا(فوٹو اے ایف پی)
کویتی وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے اتوار 16 اکتوبر کو نیا فرمان جاری کرکے کابینہ کی تشکیل نوکی ہے۔
پندرہ رکنی کابینہ میں نئے وزیر پٹرولیم اور وزیر خارجہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ 
کویتی حکومت نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے باقاعدہ اعلان کے بعد امیر کویت کو استعفی پیش کیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق نئی کابینہ میں طلال خالد الاحمد الصباح  وزیراعظم کے نائب اول و وزیر داخلہ ،براک علی براک الشیتان  نائب وزیر اعظم برائے امور کابینہ  ڈاکٹر بدر حالد یوسف الملا نائب وزیراعظم و وزیر پٹرولیم ،عبدالرحمن بداح المطیری وزیر اطلاعات و ثقافت و وزیر مملکت برائے امور نوجواناں مقرر کیا گیا ہے, 
عبدالوھاب محمد احمد الرشید وزیر خزانہ و وزیر مملکت برائے امور اقتصادی و سرمایہ کاری ،ڈاکٹر احمد عبدالوھاب العوضی وزیر صحت ،ڈاکٹر امانی سلیمان بوقماز وزیر روزگار و وزیر بجلی و پانی و تجدد پذیر توانائی اور ڈاکٹر حمد العدوانی وزیر تربیت و وزیر اعلی تعلیم و سائنس ریسرچ ہوں گے۔ 
سالم عبداللہ الصباح وزیر خارجہ ،عبدالعزیز الماجد وزیر انصاف ووزیر اوقاف و اسلامی امورو وزیر مملکت برائے اینٹی کرپشن ،عبدالعزیزولید المعجل وزیر مملکت بلدیاتی اموراورعبداللہ علی السالم کو وزیر دفاع بنایا گیا ہے۔ 
عمارالعجمی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور و وزیر مملکت برائے آباد کاری ،مازن الناھض وزیر تجارت و صنعت و وزیر مملکت برائے مواصلات وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور منی جاسم البغلی کو وزیر سماجی امور ووزیر مملکت برائے امور اطفال و خواتین کا قلمدان دیا گیا ہے۔

شیئر: