Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9 ماہ کے دوران پرائیویٹ سیکٹر میں 2 لاکھ 77 ہزار سعودیوں کو روزگار

ق ہدف نے روزگار سکیم اعانت پروگرام کے تحت 3.75 ارب ریال خرچ کیے ہیں(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے کہا ہے کہ’ سال رواں کے آغاز سے تیسری سہ ماہی کے آخر تک پرائیویٹ سیکٹر میں دو لاکھ 77 ہزار سعودی نوجوانوں کو روزگار دلایا گیا ہے‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق ہدف نے روزگار سکیم اعانت پروگرام کے تحت 3.75 ارب ریال خرچ کیے ہیں۔
ہدف سعودی شہریوں کو پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں میں ملازمت کے لیے مختلف سکیمیں شروع کیے ہوئے۔ روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو ٹریننگ کورس کرا رہا ہے۔
ملازمت کے ساتھ تجربہ پروگرام کے تحت تنخواہ کا ایک حصہ کمپنیوں اور اداروں کو دیا جارہا ہے۔ خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام ’وصول ‘ اور ملازمت خواتین کے  بچوں کے مسائل  حل کرنے کے لیے نرسری پروگرام ’قرۃ‘ شروع کیے ہوئے ہے۔

شیئر: