Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 20 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی شرح تبادلہ

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 247.93 اور یورو کی قدر 216.24 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 220.95 روپے ہوگئی ہے۔
20 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 58.78، اماراتی درہم 60.15، بحرینی دینار 586.07، عمانی ریال 573.85، کویتی دینار 711.25 اور قطری ریال کی قدر 60.67 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 247.93 اور یورو کی قدر 216.24 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 223.2 اور قیمت فروخت 225.45، سعودی ریال کی قیمت خرید 59.25 اور قیمت فروخت 59.9 اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 60.75 جب کہ قیمت فروخت 61.5 روپے رہی۔

شیئر: