Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کا منصوبہ

منصوبے سے غذائی اشیا کی پیداوار میں خودکفالت کا ہدف پورا ہوگا( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب نے سبزیوں کی پیداوار 100 ملین تک پہنچانے کےلیے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔ یہ سعودی قومی زرعی کمپنی کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق سیکریٹری ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر احمد العیادۃ نے کہا کہ ’اس سے غذائی اشیا کی پیداوار میں خودکفالت کا ہدف پورا ہوگا۔‘ 
انجینیئر احمد العیادۃ نے کہا کہ’ پرائیویٹ سیکٹر زراعت کے شعبے میں قابل قدر کردارادا کررہا ہے۔ کوشش ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی زرعی پیداوار معیاری ہو۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نےاس حوالے سے واضح قانون سازی کی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’زراعت کا مکمل نظام موجود ہے۔ زرعی قوانین سعودی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے زراعت کے شعبے میں رہنمائی فراہم کررہے ہیں‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’نئے منصوبے کا مقصد مملکت میں سبزیوں کی پیدا وار سو ملین تک پہنچانا ہے۔ یہ منصوبہ دنیا کے اہم زرعی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس کی بدولت فوڈ سیکیورٹی کا ہدف حاصل ہوگا اور پیداواری لاگت کم ہوگی اور کم وقت میں زیادہ  پیداوار ملے گی‘۔
سیکریٹری ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا کہ ’تمام کام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے۔ آبپاشی کے لیے جدید سائنس سے مدد لی جارہی ہے۔ کم سے کم پانی کے ذریعے آبپاشی کا ہدف پورا ہورہا ہے۔ اس منصوبے سے انواع و اقسام کی سبزیاں خصوصا ٹماٹر، بینگن، کھیرا، مرچ، گوبھی، بروکلی وغیرہ پیدا ہوں گی‘۔ 

شیئر: