Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں زرعی پیداوار نے گزشتہ 5 برس کے ریکارڈ توڑ دیے

2020 کے مقابلے میں شرح نمو 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی(فوڈو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے کہا ہے کہ ’مملکت میں 2021 کے دوران 72.25 ارب ریال کی اضافی آمدنی زرعی پیداوار سے ہوئی ہے۔ 2020 کے مقابلے میں شرح نمو 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی‘۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ’2021 کے دوران زرعی پیداوار نے گزشتہ 5 برس کے ریکارڈ توڑ دیے۔ گزشتہ سال 3 ٹریلین ریال کی مجموعی قومی پیداوار ریکارڈ پر آئی‘۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ’ زرعی پیداوار میں 7.8 فیصد شرح نمو  سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے وزارت کی حکمت عملی اور سکیموں کا نتیجہ ہے‘۔ 
وزارت نے بتایا کہ ’2017 میں زرعی پیداوار 65.29 ارب ریال، 2018 میں 56.49 ارب ریال، 2019 میں 66.20 ارب ریال اور 2020 میں 67.05 ارب ریال ہوئی‘۔
 قومی پیداوارمیں زرعی شعبے کا حصہ گزشتہ سال 2.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ 

شیئر: