Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سنٹر سے یمن کو خوراک کی امداد کے 96 ٹرک

امدادی سامان میں کھجورں کے 16200کارٹن کا عطیہ بھی موجود ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے کنگ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کی جانب سے 19 ستمبر سے 16 اکتوبر تک خوراک اور دیگر امداد سامان سے لدے 96 ٹرک یمن کے لیے روانہ کئے گئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کو رپورٹ میں یمن کے لیے روانہ کئے گئے امدادی  ٹرکوں کے قافلے میں ایک ہزار ٹن سے زائد اشیائے خوردو نوش کا سامان لدا تھا۔
امدادی سامان میں 15ٹن اور330 کلوخیموں کی تنصیب کا سامان موجود ہے، اس کے علاوہ امداد میں 9 ٹن سے زائد طبی ضروریات کا سامان اور ادویات بھیجی گئی ہیں۔
یمن کے لیے روانہ کئے گئے امدادی سامان میں کھجورں کے 16200کارٹن کا عطیہ بھی موجود ہے۔
سعودی عرب سے ٹرکوں کے ذریعے بھیجا گیا یہ امدادی سامان یمن کے مختلف علاقوں مارب، حجہ ، حضرموت ، شبوہ اور طائز میں رہنے والے ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔
سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمنی عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر دیا جانے والا یہ عطیہ مملکت کے امدادی مشن کا حصہ ہے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: