Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد ملک کے مستقبل کے لیے متحرک ہیں: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کے لیے متحرک ہیں۔‘
منگل کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’آج کا فورم بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن قابل تحسین ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ سماجی و مقاشی ترقی کے لیے خواتین کا باختیار ہونا ضروری ہے۔ عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور حل سے متعلق لائحہ عمل ضروری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے۔
’پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہوئے، 1700 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سعودی عرب سمیت برادر ملکوں کا شکرگزار ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کی عالمی سطح پر مدد کرنا ہوگی۔ 
شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ای کامرس کا فروغ لازم ہے۔ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوان طبقے پر مشتمل ہے۔ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ریاض میں منگل 25 اکتوبر کو فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم شروع ہوا ہے جو جمعرات تک جاری رہے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے پنجاب میں شمسی توانائی کا منصوبہ لگایا ہے جس سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی کے حصول کے لیے پُرامید ہیں۔‘ 
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی عرب اور اقوام عالم کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘
سعودی دارالحکومت ریاض میں منگل 25 اکتوبر کو فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو فورم شروع ہوا ہے جو جمعرات تک جاری رہے گا۔ اس کا سلوگن ’انسانیت میں سرمایہ کاری‘ ہے۔ 
یاد رہے کہ  فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم کا پہلا ایڈیشن اکتوبر2017 میں ہوا تھا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افتتاح کیا تھا۔ اب ہر سال فورم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی فورم میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔
العربیہ نیٹ اور ایس پی اے کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فاؤنڈیشن (ایف آئی آئی) کے ایگزیکٹیو چیئرمین رچرڈ ایٹاس کا کہنا ہے کہ ’سعودی پبلک انویسمنٹ فورم کی میزبانی میں دنیا بھر کے رہنما اور فیصلہ ساز شخصیات فورم میں شرکت کررہی ہیں۔‘ 

شیئر: