Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سعودی، جنوبی افریقی سرمایہ کاری فورم کا اجلاس

سعودی نائب وزیر صنعت و معدنیات انجینیئر خالد المدیفر نے فورم سے خطاب کیا ہے( فوٹو واس)
سعودی نائب وزیر صنعت و معدنیات انجینیئر خالد المدیفر نے کہا ہے کہ‘ سعودی عرب جنوبی افریقہ کے تعاون سے عالمی معیار کا معدنیاتی نظام قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انجینیئر خالد المدیفر نے اتوار کو جدہ میں سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کی شراکت سے سرمایہ کاری فورم سے خطاب کیا ہے۔
انجینیئر خالد المدیفر نے کہاکہ ’مملکت اور جنوبی افریقہ کانکنی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ کوشش ہے کہ گرین معدنیات کی ٹریٹمنٹ اور ریفائنری کے سینٹر قائم کیے جائیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ضروری دھاتوں کی پیداوار پر بھی توجہ ہے‘۔
انہوں نے کہاکہ’ سعودی عرب المونیم، پیتل، لوہا اور دیگر دھاتیں استعمال کرنے والا بڑا ملک ہے۔ مملکت کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یہ تمام دھاتیں درکار ہیں۔ منصوبوں کا تخمینہ ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ  کا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2021 کے دوران جنوبی افریقہ کو بارہ ارب ریال سے زیادہ مالیت کا تیل جبکہ تیل کے ماسوا تین ارب ریال مالیت کا سامان برآمد کیا جبکہ جنوبی اففریقہ سے تیل کے ماسوا سعودی درآمدات 3.14 ارب ریال تک پہنچ  گئی ہیں۔ 

شیئر: