Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوروناکے مزید 237 کیسزکی تصدیق ، 2 اموات

اب تک 6 کروڑ78 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 237 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مجموعی طورپرمصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 21 ہزار 777 ہوگئی۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس میں مبتلا 223 افراد ایک روز میں شفایاب ہوئے۔ کورونا سے صحتیاب ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 7 ہزار 822 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے جمعہ کے روز کورونا سے 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جس کے ساتھ اس مہلک وائرس سے اب تک 9 ہزار 403 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس کے نازک کیسز میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا گزشتہ ایک روز کے اندر 9 افراد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا جس کے ساتھ ہی اب تک نازک کیسز کی مجموعی تعداد 85 ہو گئی ہے جن کا علاج جاری ہے۔
کورونا سے بچاو کےلیے لگائی جانے والی ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی 6 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار 508 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

شیئر: