Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 6 کروڑکے قریب کورونا ویکسین کی خوراکیں

وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی  اب تک 59.9 ملین خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ ان میں  10.1 ملین بوسٹر ڈوز شامل ہیں۔ 
اخبار  24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات تک کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 99 لاکھ 67 ہزار 39 خوراکیں دی جاچکی ہیں ان میں  10.1 ملین بوسٹر ڈوز شامل ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق پہلی ویکسین کی 25.8 ملین خوراکیں جبکہ دوسری ویکسین کی 24 ملین خوراکیں اب تک دی جاچکی ہیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ اب تک 1.94 ملین بزرگوں کو ویکسین دی جاچکی ہے۔ 
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی خوراک کا پہلا دور 17 دسمبر  2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز  18 فروری 2021 کو کیا گیا۔ وزارت نے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو 20 اکتوبر  2021 سے بوسٹر ڈوز دینا شروع کیا ہے۔ 

شیئر: