Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکریچنگ پر پولیس رینٹڈ یا مسروقہ گاڑی تحویل میں لے سکتی ہے؟

پہلی مرتبہ سکریچنگ پر20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے (فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ’کرائے یا مسروقہ گاڑی کے ذریعے سکریچنگ کرنے پر گاڑی کو پولیس تحویل میں نہیں لیا جا سکتا۔‘  
مزمز نیوز نے ادارہ ٹریفک پولیس کے قانون کی شق نمبر 69 کے حوالے سے کہا ہے کہ ’کارسکریچنگ کرنا قابل سزا جرم ہے۔ سکریچنگ میں ملوث افراد اگر پہلی بار گرفتار ہوں تو ان پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جبکہ گاڑی کو 15 دن پولیس کی تحویل میں رکھا جاتا ہے۔‘ 
’دوسری بار سکریچنگ میں ملوث افراد کی گاڑی کو ایک ماہ تک پولیس تحویل میں رکھا جاتا ہے جبکہ سکریچنگ میں ملوث شخص پر40 ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔‘
علاوہ ازیں ملزم کا کیس عدالت میں بھیجا جاتا ہے جہاں جرم کے مطابق سزا سنائی جاتی ہے۔ 
تیسری بار اسی جرم میں گرفتار ہونے پرگاڑی ضبط کرلی جاتی ہے جبکہ 60 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے جبکہ عدالت میں کیس بھیجا جاتا ہے جہاں اس کے خلاف قید کی سزا کا تعین کیا جاتا ہے۔
اگر گاڑی مسروقہ یا کرائے کی ہو تو اس صورت میں عدالت گاڑی کی قیمت ادا کا تعین کرکے ادا کرنے کا حکم صادر کرتی ہے۔ 

شیئر: