Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائر سکریچنگ کی خلاف ورزی بار بار کرنے پر جرمانے اور سزا مختلف

ٹریفک قانون کی دفعہ 69  وضاحت کے ساتھ جاری کی گئی ہے(فوٹو سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹائر سکریچنگ کی سزا ایک جیسی نہیں۔ جتنی بار ٹائر سکریچنگ ہوگی اسی کے اعتبار سے سزا مختلف ہوگی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ  ٹریفک نے ٹائر سکریچنگ کی سزا کے حوالے سے ٹریفک قانون کی دفعہ 69  وضاحت کے ساتھ جاری کی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ اگر کسی نے ٹائر سکریچنگ پہلی مرتبہ کی ہوگی تو ایسی صورت میں 15 روز کے لیے گاڑی محکمہ  کے پاس رہے گی اور20 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا جبکہ قید کی سزا کا فیصلہ ٹریفک عدالت کرے گی۔ کیس اسے بھیجا جائے گا۔ 
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ ٹائر سکریچنگ کی خلاف ورزی دوسری بار ریکارڈ پر آئی تو ایسی صورت میں گاڑی ایک ماہ تک محکمے کے قبضے میں رہے گی اور چالیس ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ قید کی سزا کے فیصلے کے لیے ٹریفک عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ 
تیسری بار ٹائر سکریچنگ پر 60 ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور گاڑی ضبط کرنے یا گاڑی کی قیمت کے مساوی رقم بطور جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ ٹریفک عدالت کرے گی۔
اگر گاڑی کرایے پر ہوگی یا مسروقہ ہوگی تو ہر صورت میں گاڑی کی قیمت کے برابررقم وصول کرنے کا معاملہ عدالت کے سامنے رکھا جائے گا۔ قید کی سزا کا فیصلہ بھی ٹریفک عدالت ہی کرے گی۔
محکمہ ٹریفک نے کہا  کہ ٹائر سکریچنگ پر رینٹ اے کار یا مسروقہ کار ضبط کرنے یا محکمے کے یہاں رکھنے کی سزاؤں سے استثنی ہوگا۔ 

شیئر: