ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 468 موٹر سائیکلیں ضبط
’موٹر سائیکل سواروں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 468 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل سواروں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑی کی طرح موٹر سائیکل چلانے کے لیے بھی قوانین اور قاعدے ہیں‘۔
’موٹر سائیکل کے سرکاری دستاویزات، نمبر پلیٹ اور چلانے کے لیے لائسنس کے علاوہ تمام قوانین کی پابندی ضروری ہے‘۔
’ٹریفک اہلکار کسی بھی قسم کی خلاف ورزیوں پر موٹر سائیکل سوار کو روک سکتے ہیں اور سنگین خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط کرسکتے ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل چلانے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ محکمے سے رجوع کرکے قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کریں‘۔