Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ، قطر جانے کے لیے سفری کارروائی کا آغاز منگل سے

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے صرف ھیا کارڈ ہولڈر ہی جاسکیں گے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’فیفا ورلڈ کپ کے مقابلے دیکھنے کے لیے  قطر جانے کی سفری کارروائی منگل یکم نومبر 2022 سے کرائی جا سکے گی ۔ایئرپورٹ ، سی پورٹ اور بری سرحدی پوسٹوں سے سفری کارروائی مقررہ نظام کے مطابق ہوگی‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ’ یکم نومبرسے 23 دسمبر تک بری سرحدی چیک پوسٹوں اور ایئرپورٹ کے راستے سفر کی کارروائی قطری حکام کی جانب سے جاری ضوابط کے مطابق ہوگی۔ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 دیکھنے کے لیے صرف ھیا کارڈ ہولڈر ہی جاسکیں گے‘۔  
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ’ ایئرپورٹس اور بری سرحدی چیک پوسٹوں پر سفری کارروائی تیزی سے نمٹانے کے لیے تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام کارروائی تیزی سے نمٹائی جائے گی اور ھیا کارڈ ہولڈرز کو سفر میں آسانی فراہم کی جائے گی‘۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے’ کہ فیفا ورلڈکپ کے لیے سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور ھیا کارڈ ہولڈرز سیاح جاسکتے ہیں۔ اس حوالے سے 911 سیکیورٹی آپریشن سینٹر سے رابطہ کرکے مطلوبہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’حاضرین‘ مشترکہ پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرکے ضروری معلومات لے سکیں گے۔ 

شیئر: