Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پرائمری سکولوں میں مونگ پھلی اور اس سے تیار اشیا کی فروخت ممنوع

وزارت تعلیم نے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پر پابندی عائد کی ہے( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے پرائمری سکولوں کی کینٹینز میں مونگ پھلی اور اس سے تیار اشیا فروخت کرنے پر پابندی لگائی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے یہ پابندی سعودی ایف ڈی اے، وزارت صحت اور وزارت تعلیم کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ پر عائد کی ہے۔
کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ پرائمری سکولوں کی کینٹینز میں ایسی کوئی چیز فروخت نہ کی جائے جس میں مونگ پھلی شامل ہو کیونکہ یہ مونگ پھلی سے الرجک طلبہ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ 
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری سکول کے ان بچوں کو جنہیں مونگ پھلی سے الرجی ہوتی ہے اس بات کی تمیز نہیں ہوتی کہ وہ پتہ لگاسکیں کہ فلاں چیز میں مونگ پھلی شامل ہے یا نہیں جبکہ مڈل اور ثانوی سکول کے طلبہ کو اس بات کا شعور ہوتا ہے کہ وہ مونگ پھلی سے بنی اشیا کا پتہ لگاسکتے ہیں۔

شیئر: