Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب نوجوان کا دادا سے ملنے کے لیے پیرس سے الجزائر تک پیدل سفر 

مھدی دہرا فرانس، سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور تیونس سے ہوتے ہوئے الجزائر پہنچے (فوٹو: العربیہ)
عرب نوجوان نے دادا سے ملنے کے لیے پیرس سے الجزائر تک پیدل سفر کیا اور 157 دن میں دادا کے پاس پہنچ گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عرب نوجوان مھدی دہرا فرانس، سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور تیونس سے گزرتے ہوئے الجزائر پہنچے۔
الجزائر کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنے مہم جو پوتے کا ان کے دادا نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔
27 سالہ مھدی دہرا اب الجزائر سے پیرس واپسی کا سفر بھی پیدل شروع کریں گے۔ 
مھدی دبرا کا کہنا ہے کہ ’واپسی کا سفر مشکل ہوگا تاہم مئی 2023 تک فرانس پہنچنے کی امید ہے۔‘
یاد رہے کہ مھدی دبرا کی مہم جوئی نے انہیں ٹک ٹاک کی مشہور شخصیت بنا دیا ہے لائف سوسائٹی کی جانب سے پیدل سفر کے دوران واٹر ٹاورز کی فنڈنگ کے لیے 62 ہزار سے زیادہ یورو بھی جمع کیے ہیں 
توقع ہے کہ الجزائری نوجوان واپسی کے سفر میں الجزائر سے سپین اور وہاں سے پرتگال کا رخ کریں گے اور پھر فرانس جایئں گے۔۔ 229 روز کے دوران وہ 4741 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کریں گے۔

شیئر: