Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصاب شکن مقابلہ، انڈیا نے بنگلہ دیش کو 5 رنز سے ہرا دیا

ڈک ورتھ لوئس کے تحت بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو پانچ رنز سے شکست دے دی ہے۔
بدھ کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ جیتنے کے لیے 16 اوورز میں 151 رنز درکار تھے، لیکن بنگلہ دیش 16 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان کے پر 145 رنز ہی بنا سکی۔
انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 184 رنز بنائے تھے۔ وراٹ کوہلی 64 اور کے ایل راہول 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے تین جبکہ شکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
بنگلہ دیش نے انڈیا کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا دھواں دھار آغاز کیا اور پہلے سات اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے، جس کے بعد بارش شروع ہوگئی۔

وراٹ کوہلی 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

بارش کے باعث اوورز کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت کم کیا گیا اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔
انڈیا کی جیت کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات انتہائی کم ہوگئے ہیں۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے اپنے اگلے دونوں میچ ہر صورت میں جیتنا ہوں گے اور جنوبی افریقہ کی نیدرلینڈز سے یا انڈیا کی زمبابوے سے ہارنے کی دعا کرنا ہوگی۔

شیئر: