Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹاک مارکیٹ میں معدنیات کے نئے انڈیکس کے اجرا کا جائزہ

نیا انڈیکس آسٹریلیا کے اے ایس ایکس 300 انڈیکس جیسا ہوگا(فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اقتصادی وسائل میں وسعت پیدا کرنے کے لیے سٹاک ایکسچینج میں معدنیات کے نئے انڈیکس کے اجرا کا جائزہ لے رہا ہے‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی وزیرر صنعت نے بتایا کہ’ معدنیات کے انڈیکس کے اجرا کے حوالے سے آسٹریلوی حکام سے رابطہ کر رہے ہیں۔ نیا انڈیکس آسٹریلیا کے اے ایس ایکس 300 انڈیکس جیسا ہوگا۔ اس میں سونے، تانبے سمیت معدنیاتی اور کانکنی کی کمپنیاں شامل ہوں گی‘ ۔
بندرالخریف نے کہا کہ’ سعودی عرب میں حصص کی ذیلی مارکیٹ بھی ہے اور یہ مسلسل بہتر ہورہی ہے۔ چاہتے ہیں کہ ہمارے یہاں کانکنی کے حوالے سے بھی بہتر مارکیٹ کا قیام عمل میں آئے‘۔

شیئر: