Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئی آف دی فالکن 3‘ مشقیں، سعودی فضائیہ کا دستہ یونان پہنچ گیا

سعودی فضائیہ کا دستہ ایف 15 لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشقوں میں شامل ہوگا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی فضائیہ کا دستہ آئندہ ہفتے سے یونانی جزیرے کریٹ کے سودا ایئر بیس میں شروع ہونے والی فضائی مشقوں ’آئی آف دی فالکن 3‘ میں شرکت کے لیے یونان پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی فضائیہ کا دستہ ایف 15 لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشقوں میں شامل ہوگا۔ فضائی، تکنیکی اور امدادی عملے کے ارکان یونان پہنچے ہیں۔
ایتھنز میں سعودی ناظم الامور احد بن حمد فضائی دستے کے کمانڈر خلیفہ العنزی، سودا ایئر بیس کے کمانڈر کرنل کرسٹوس گریگوروڈیس اور ایتھنز کے سعودی سفارتخانے میں عسکری رابطہ آفیسر کرنل راشد العبودی نے سعودی فضائی دستے کا خیرمقدم کیا۔

ایتھنز میں سعودی ناظم الامور اور دیگر حکام نے سعودی فضائی دستے کا خیرمقدم کیا( فوٹو ایس پی اے)

فضائی دستے کے کمانڈر کرنل خلیفہ العنزی نے کہاکہ نئی مشقیں آئی آف دی فالکن کی ایکسٹیشن ہے۔ اس سے قبل دونوں ملکوں میں مشقیں ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی مشقووں سے قبل یونانی فضائیہ کے ساتھ اجلاس ہوئے جن میں شریک طیاروں، ان کی تعداد اور پروازوں کی نوعیت نیز طریقہ کار پر اتفاق رائے کیا گیا۔ مشقوں کے حوالے سے جامع پروگرام تربیت دیا گیا ہے۔
کمانڈر کرنل خلیفہ العنزی کا کہنا تھا کہ مشقوں کامقصد تجربات کا تبادلہ، حربی استعداد بڑھانا اور فضائی تکنیکی و امدادی عملے کی مہارتوں کو نکھارنا ہے۔ 

شیئر: